کویت

کویت نے خواتین کو جج مقرر کر کے تاریخ رقم کر دی

کویت سٹی 30 جون: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت نے خواتین کو جج مقرر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اٹارنی جنرل ضرار العسعوسي نے 8 وکیل خواتین کی ترقی کی منظوری دیتے ہوئے بحیثیت جج مقرر کر دیا ہے جو کہ کویت میں اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی واقعہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 400 تارکین وطن کی نوکریاں ختم کر دی گئیں

ذرائع نے بتایا کہ پراسیکیوٹرز کا ایک گروپ جس کی ترقی بھی کی گئی جس میں 4 چیف پراسیکیوٹرز بھی شامل ہیں۔

“القبس” نے ان آٹھ خواتین ججوں کے نام حاصل کر لئے جن میں فاطمہ عبدالمنعم، فاطمہ الکندري، فاطمہ الفرحان، بشایر الرقدان، ورؤی الطبطبائي، سنابل الحوطي ، بشایر عبد الجلیل اور لولوہ الغانم شامل ہیں۔
حوالہ: روزنامہ القبس

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ