وزیراعظم شیخ صباح الخالد کا موجودہ حالات پر بیان

کویت سٹی 03 جون: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق ویر اطلاعات و یوتھ محمد الجابری، کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے چیئرمین اور ایڈیٹرز انچیف اور کویتی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا آج سہ پہر وزیراعظم شیخ صباح الخالد نے سیف محل میں اپنے دیوان میں استقبال کیا۔
وزیراعظم کویت نے کہا کہ “معاشی صورتحال بہترین ہے لیکن ملک کی معیشت کو تنظیم نو کی ضرورت ہے”۔
آبادیات کے لئے مثالی صورتحال یہ ہے کہ کویتی آبادی 30 فیصد جبکہ غیر کویتی 70 فیصد ہیں اور ہمارے پاس اس عدم توازن کو حل کرنے کے لئے مستقبل میں چیلنج ہے۔ ہم معاشی پیکیج کو منظور کرتے ہوئے اس خلا کو کم کرنے اور ہر ممکن حد تک نقصانات کو کم کرنے کے لئے اپنی دستیاب صلاحیتوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوآپریشن کونسل میں عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور میں امیر اعلی کویت کی دلچسپی کی تصدیق کرتا ہوں کہ کویت ہمیشہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرتا ہے۔
ویزہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے ریاست کو نقصان پہنچایا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہم نے 24 کمپنیوں کو پراسیکیوشن آفس کے حوالے کر دیا ہے۔