کویت

لاک ڈاؤن علاقوں میں سہولیات کی تفصیل

کویت سٹی 30 مئی: وزارت داخلہ کویت کے ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی تعلقات اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ، بریگیڈیئر توحید الکندری کی ہدایات

1۔ منتقلی کی اجازت اتوار 31/5/2020 کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

۔2۔ صحت کے حکام نے جن علاقوں کو مکمل لاک ڈاؤن کے لئے نامزد کیا ہے ان علاقوں میں مستقل طور پر داخلہ یا باہر جانے پر پابندی ہے جبکہ تمام ضروریات زندگی سپلائیز علاقے میں ہی مہیا ہونگی اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت بھی ہو گی ہے۔

۔3۔ مکمل لاک ڈاؤن والے علاقوں کے رہائشیوں کو اس مدت کے دوران اپنے ضروری اشیاء خریدنے کے لئے باہر جانے کی اجازت ہے تاہم طبی امداد یا با حالت مجبوری اسپتال جانے کے لئے علاقے سے باہر بھی جاسکتے ہیں لیکن اسکے لئے پہلے اجازت نامہ لینا شرط ہے۔

۔4۔ جزوی پابندی کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے سے دیئے گئے تمام اجازت نامے منسوخ کردیئے جائیں گے اور ضرورت کے مطابق نئے اجازت نامے دوبارہ جاری کرنے کے لئے شیڈول مرتب کئے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کویت کے ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی تعلقات اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر توحید الکندری نے کہا کہ ” میں رہائشیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کریں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ