کویت

فروانیہ کو بند کرنے کا سلسلہ شروع

کویت سٹی 29 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فروانیہ کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے فروانیہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیمنٹ کی رکاوٹیں لگانا شروع کردی ہیں خاص کر ان گلیوں میں جو اس علاقے کو نجی مکانات کے کچھ علاقوں سے الگ کرتی ہیں۔
لاک ڈاؤن کئے جانے والے علاقوں سے چھپ کر فرار ہونے والے افراد پر نظر رکھنے کے لیے سیکیورٹی ٹیموں نے کاروائیاں تیز کردی ہیں

جیسا کہ ماضی میں لاک ڈاؤن کئے جانے والے علاقوں میں دیکھنے میں آیا تھا جس میں لوگ ٹرانسپورٹ گاڑی کے ڈرائیوروں سے ساز باز کر کے لاک ڈاؤن علاقوں سے دوسرے علاقوں میں فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ یاد رہے کہ فروانیہ اور خیطان کے کچھ علاقوں میں خاردار باڑ لگانے کا نوٹس ابھی تک نہیں لیا گیا۔

حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ