کویت
مساجد میں جانے کی شرائط کیا ہوں گی؟
کویت سٹی 27 مئی: روزنامہ القبس کے بااثر ذرائع کے مطابق حکومت نے عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے متعدد منصوبوں اور حفاظتی تقاضوں کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے کھلنے کے بعد کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکے۔
عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے صحت اور حفاظتی تقاضوں کے نکات مندرجہ ذیل ہیں
تحریر جاری ہے
نمازی مصافحہ کرنے سے گریز کریں
وضو کرنے والے مقامات کو بند کرنا ہوگا ہر نمازی کے لئے خصوصی قالین کا حصہ فی شخص 10 م مربع میٹر ہوگا مساجد کے لئے اتنی جگہ مہیا کرنا ضروری ہے۔
نمازی صرف فرائض ادا کریں۔
نماز سے قبل یا بعد جمع ہونے پر پابندی پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا افراد خاص کر بڑی عمر کے مریض مساجد جانے سے گریز کریں۔