کویت

آج کے وزراء اجلاس کے چند اہم نکات

کویت سٹی 25 مئی: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق تمام شعبوں مثلاً کمپلیکس ، ریستورینٹس اور دکانوں میں کاروبار کے آغاز سے قبل منصوبوں اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارتی ذرائع نے الأنباء کو بتایا کہ ملازمین کی ملازمتوں پر بتدریج واپسی اور خدمات کے لئے ویب سائٹوں پر انحصار کے بارے میں پچھلی معلومات کے علاوہ وزرا کی کونسل مندرجہ ذیل مندرجہ ذیل اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

  1. شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک یا شام 9 بجے سے صبح 4 بجے تک جزوی پابندی کا اطلاق کرنا۔
  2. اگلے اتوار سے کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور اس کی تمام شاخوں میں کام کا آغاز لیکن ماسک اور دستانوں کا استعمال اور وزارت صحت کی ہدایات کی سختی سے پابندی کرنا
  3. وزارتِ صحت کی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تجارتی کاروبار کا آغاز کرنا۔
  4. کمرشل کمپلیکسس میں کاروبار کا آغاز کیا جائے گا تاہم ہزار مربع میٹر صرف 50 افراد کے لئے مختص کیا جائیگا اور احاطے میں موجود ہر فردکو صرف دو گھنٹے خریداری کے لئے دیئے جائنگے۔ ماسک اور دستانے پہننا قانونی لازم ہوگا۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا تاہم کسی کمپلیکس یا مال میں فوڈ کورٹ بند رہے گا
  5. ریسٹورینٹس صرف فوڈ ڈیلیوری کی خدمات انجام دے سکتے ہیں
  6. ملازمین اپنی ملازمتوں پر کام کا دوبارہ آغاز کرسکیں گے تاہم پہلے ادوار میں کام کے اوقات کم ہونگے اور پھر آہستہ آہستہ پورے وقت تک معمول کے مطابق کام کرینگے۔ پہلے ادوار میں ہر محکمے میں صرف 25 فیصد ملازمین کام کرینگے اور پھر حالات کے مطابق ملازمین کی تعداد مکمل کردی جائے گی۔کونسل ان منصوبوں کے بارے میں حتمی فیصلہ لینے کے بعد آج رات پریس کانفرنس میں اعلان اسکا اعلان کرے گی۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ