کویت

فروانیہ اور میدان حولی کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ زیر بحث

کویت سٹی 24 مئی: روزنامہ الرأي کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 30 مئی تک لگی مکمل کرفیو کی پابندی کے خاتمے کے بعداگلے ہفتے سے ملک میں معمولات  زندگی بتدریج بحال کرنے کے فیصلے سے قبل متعلقہ سرکاری حکام تیار کردہ منصوبوں اور حکمت عملیوں کے مطابق اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روزنامہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے سے متعلق صحت کی پیشرفت کے مطابق آنے والے دنوں میں   سب سے نمایاں ملک میں  جزوی کرفیو  یا مکمل پابندی پر تبادلہ خیال اور علاقوں کو قرنطین کرنا پالیسی میں شامل ہے جیسی جلیب اور مھبولہ کے لئے پالیسی  اختیار کی گئ تھی۔
روزنامہ الرأي کے ذرائع نے بتایا کہ صحت سے متعلق اقدامات کے تحت فروانیہ اور میدان حولی کے علاقوں میں بھی مکمل کرفیو لگانے کے لئے  نظریات  زیر بحث ہیں جو کہ صرف ایک تجویز کے طور پر سامنے آئیں ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ صحت سے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جیسے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کے معاملے میں قانونی طریقہ کار کے اطلاق میں سختی، سماجی فاصلہ خاص طور پر بازاروں میں ماسک پہننے جیسی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔        

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ