کویت

وزارت صحت کی سخت ہدایات کے ساتھ شاپنگ مالز کھولنے کی تیاریاں

روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے بہت سے شاپنگ مالز نے صارفین کے شاپنگ سینٹرز میں داخلے کے لئے ضروری شرائط کے بارے میں ہدایات کا ایک مجموعہ جاری کرکے آگاہی مہم شروع کردی ہے تاہم کویت حکومت میں صحت کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے ان شرائط سے متعلق منظوریوں کا ابھی تک انتظار ہے۔

مرینا مال کے لئے ہدایات

یونائیٹڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی نے “مرینا ورلڈ” پروجیکٹ کے لئے ایک سرکلر جاری کیا جس میں “مرینا مال” اور “مرینا کریسنٹ” شامل ہیں جس کے ذریعے منظور شدہ  بنیادی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ مرینا مال کو دوبارہ کھولنے کے لئے متعلقہ حکام کا فیصلہ التوا میں ہے جو  رواں ماہ کے آخر میں پابندی کی مدت کے اختتام کے بعد منظر عام پر آجائے گا۔ متعلقہ انتظامی محکمہ صارفین کے لئے شاپنگ کے اوقات کا تعین کرےگا جو ایک اندازے کے  مطابق صبح   10 بجے سے رات 10 بجے تک اور  ہفتے کے آخر تک صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک ہونگے ۔پہلے مرحلے میں صارفین کے لئے صرف %30 فیصد گنجائش کے ساتھ 4 داخلی راستے کھولے جائنگے اور صارفین کو خریداری کے لئے صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائیگا۔خریداری کے دوران  سماجی دوری اور ایک میٹر کے فاصلے سے  قطار میں کھڑے ہونا ضروری ہے۔صارفین اور ملازمین کو چوبیس گھنٹے ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی کرنی ہوگی۔ چوبیس گھنٹے لگاتار ایسکلیٹرز سمیت کمپلیکس کے تمام حصوں کو جراثیم کش ادوایات کا اسپرے کیا جائیگا۔

ایونیوس مال کے لئے ہدایات

ایوینیوز مال کو صارفین کے لئے دوبارہ کھولنے سے پہلے مباح کمپنی کی طرف سے  ملازمین کو ہدایت نامہ بھی  کو جاری کردیا گیا ہے۔ صارفین اور ملازمین کے لئے کلینینگ اور ڈس انفیکشن پپروٹوکولز مہیا کئے جائیں گے ۔ مال کی ہر دو گھنٹے کے بعد جراثیم کش ادویات سے صفائی کی جائے گی۔ صارفین کی حفاظت اور جراثیم سے بچاؤ کے لئے مختلف مقامات پر سینٹائزر بھی نصب کئے جائیں گے۔ مال کے پبلک ایریا میں نصب بیٹھنے کے لئے بینچ وقتی طور پر ہٹا دیئے جائیں گے نیز فوڈ کورٹ بھی ختم کردیا جائیگا۔گرینڈ ایوینیوز میں عوام کی آگاہی کے لئے بڑی اسکرینس پر حفاظتی ہدایات کے اشتہار چلائے جائیں گے۔ صارفین  پورے خریداری کے دوران چہرہ ماسک پہننے کے پابند ہونگے۔

پرچون اور ریسٹورینٹس  کے لئے ہدایات

گاہکوں کی حد مقرر کی جائے گی، خریدی گئی اشیاء کی قیمتوں کی ادائیگی ڈیجیٹل یا آن لائن کرنے کی ہدایات، دکانوں کے باہر فٹ مارکر قطاروں کے لئے تجویز کردہ سماجی فاصلے کی نشاندہی کی جائے گی۔ بینرز اور مارکیٹنگ کے بل بورڈز پر گروپ شاپنگ کے خلاف اشتہارات لگائے جائیں گے۔ محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے تمام کیشیئرز کے آگے فٹ مارک بنائے جائیں گے۔ صارفین  دستانے پہننے کے پابند ہونگے۔

حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ