کویت

امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا عوام سے خطاب اور عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد

امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا عوام سے خطاب اور عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق اعلی عظمت امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کے روز عیدالفطر کی آمد سے قبل کویت کی عوام سے خطاب کیا اور خوشی کے موقع پر شہریوں اور رہائشیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔


امیر الکویت نے عید پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عرب اور اسلامی اقوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کویتی شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی انہوں نے وطن کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے والے شہریوں کو ہیرو قرار دیا۔


امیر الکویت نے طب اور صحت کے عملہ ، مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے تمام اہلکار۔ وزارت داخلہ اور دفاع ، فائر محکمہ ، متعلقہ وزارتیں ، دیگر ریاستی اور نجی حکام ، فلاحی اور کوآپریٹو ایسوسی ایشنز جنہوں نے وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے پوری لگن سے کام کیا اور اپنے دن رات وقف کردیئے ان تمام محکموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کرونا وائرس کی دوران اپنی زندگیوں کی قربانی دینے والوں کو شہید قرار دیا اور کہا کہ ہم ان لوگوں کو یاد رکھیں جو اس وبائی امراض کا سامنا کرتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں اور ہم انہیں جنت میں شہداء مانتے ہیں۔”

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ