کویت کی مقامی خبر رساں نیوز ایجنسی “کویت نیوز ایجنسی” کی رپورٹ کے مطابق وزارت برائے سماجی امور نے بدھ کے روز میڈیا سے متعلق ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں بعض نیوز میڈیا نے یہ خبر شائع کی کہ حکومت کویت نے کفالت (کفیل) نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انڈر سیکرٹری عبد العزیز شعیب نے اسپانسرز کے ’نظام کارکنان‘ کی منسوخی کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ “یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ ہے”۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مریم العقیل نے وزیر کونسل کو بھی اس معاملے کی تجویز نہیں کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ وزارت سماجی امور کی طرف سے حاصل کیا گیا محض ایک مطالعہ تھا اور اسے متعلقہ محکموں کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ چند اخبارات اور آن لائن سائٹوں نے یہ خبر شائع کردی کہ کویت ملازمین کے لئے کفالت کے نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔