کویت سٹی 17 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے 180 افراد کا روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ ٹیسٹ دونوں جنسوں کے مابین مساوی تعداد منتخب کرنے پر مبنی ہے بشرطیکہ ہر شخص کی عمر کم از کم 18 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 70 سال ہو۔ افراد کو تاریخ ، جگہ اور وقت سے آگاہ کرنے والے ٹیکسٹ میسج بھی بھیجے جائینگے جبکہ یہ طبی معائنےملک کی تمام چھ گورنریٹس میں کئے جائنگے۔
تفصیلات کے مطابق افراد کا انتخاب بلا ترتیب فون نمبر کے ذریعے کیا جائے گا جہاں منتخب شخص کو تحریری طور پر تاریخ ، جگہ اور وقت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا تاکہ مکمل کرفیو کے دوران اجازت نامے سول انفارمیشن لنک کے ذریعے حاصل کئے جاسکیں۔

حوالہ : عرب ٹائمز
GOOD job