کویت سٹی 16 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے گروسری میں، خاص طور پر بیچلرز کے رہائشی علاقوں میں روٹی کی قلت کا بحران حل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے خصوصی طور پر بیچلرز کے رہائشی علاقوں میں روٹی کی قلت کو پورا کرنے اور لوگوں کو روٹی کی فراہمی کے لئے نجی بیکریوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ دریں اثنا روزنامہ کے دعوٰی کے مطابق کویت فلور ملز اور بیکریز کمپنی کے ایک سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی صبح 9 بجے سے شام 3:00 بجے تک کام کرتی ہے تاہم فروخت کے آؤٹ لیٹس بند رہیں گے لیکن کمپنی اپنی مصنوعات کی مطلوبہ مقدار کوآپریٹو سوسائٹیوں (جمعیہ) اور متوازی سپر مارکیٹوں کو مہیا کرتی رہے گی۔
کویت فلور ملز مصنوعات کو کسی دوسری کمپنی کو پہنچانے کے بارے میں مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائے گئے اشتہارات کے سلسلے میں ذرائع نے اس کی تردید کی اور زور دیا کہ مصنوعات بازاروں میں دستیاب ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز