اسلام آباد 16 مئی: اگرچہ پاکستانی عوام کو کورونا وائرس کے وبائی امراض کے درمیان بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اب وہ 23 مئی سے 31 مئی تک رواں سال عید الفطر کے موقع پر نو تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
24 نیوز چینل کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس کے دوران چاروں صوبائی چیف سکریٹریز نے اس تجویز سے اتفاق کیا تاہم حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کا اعلان مرکز کے فیصلے کے مطابق کریں گے۔