کویت کی خبر رساں ایجنسی کویت ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے دو علاقوں "جلیب الشویخ اور مھبولہ” کو قرنطین کرنے کی غرض سے لگائی گئی رکاوٹوں اور سڑکیں کو کھول دیا گیا ہے تاہم رہائشیوں کو اپنے علاقوں میں ہی رہنا چاہیے جبکہ مقررہ وقت کے مطابق صرف گروسری شاپنگ اور شام 4:30 سے 6:30 بجے تک ورزش کے لئے گھر چھوڑ سکتے ہیں۔
کویت ٹائمز اس معلومات کی تصدیق کے لئے ساتھ ساتھ اور ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد سے قرنطین کے خاتمے کی بذریعہ تصاویر ثبوت اکٹھا کر رہے ہیں۔