کویت اردو نیوز 11 مئی: جمعرات عید الفطر کا پہلا دن ہو گا: سعودی مقامی میڈیا
تفصیلات کے مطابق مملکت سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ آج شام تمیر اور حوطة سدیر میں ماہ شوال کا ہلال دیکھنا ممکن نہیں تھا اور اسی وجہ سے کل بدھ کو رمضان کے مبارک مہینے کی تکمیل ہو گی اور کل ماہ رمضان کا آخری روزہ ہو گا جبکہ جمعرات 13 مئی شوال کے مہینے کا پہلا دن اور عیدالفطر کا پہلا دن منایا جائے گا۔
مملکت سعودی عرب میں عدالت عظمی نے مملکت کے تمام علاقوں کے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں سال 1442 ہجری میں ماہ شوال کے ہلال نظر کی تحقیقات کریں۔