کویت اردو نیوز 28 اپریل: کورونا کے علاج کی شرح کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں کویت کی تیسری پوزیشن پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب تعاون کونسل ریاستوں کی صحت کونسل نے جی سی سی ممالک میں علاج کی اعلی شرح کوویڈ 19 کی تصدیق کی ہے جس میں کویت تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات معمولی سے فرق کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔
کونسل کے جاری کردہ اعدادوشمار میں متحدہ عرب امارات 96.4 کی شرح کے ساتھ پہلے، سعودی عرب 95.9 کی شرح کے ساتھ دوسرے جبکہ کویت 93.5 فیصد کی شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بحرین چوتھے نمبر پر 93.4 فیصد کی شرح کے ساتھ، قطر 89.3 فیصد شرح کے ساتھ پانچویں نمبر اور آخر میں سلطنت عمان 89.1 فیصد شرح کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔