کویت اردو نیوز 11 اپریل: متحدہ عرب میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران نجی شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے تمام کارکنان رمضان کے دوران دو گھنٹے کم خدمات سر انجام دیں گے۔
انسانی وسائل اور امارت کے وزیر ناصر بن ثانوی الحملی نے نجی شعبوں کے کارکنان کے اوقات کار میں دو گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وفاقی قانون نمبر 8 /1980 مطابق رمضان المبارک (1442 ہجری) کے دوران لیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ کارکنان سے تعلقات کو منظم کرنے اور دوران رمضان سہولت فراہم کرنے کے لئے لیا جاتا ہے۔