روزنامہ کویت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ ایئرویز نے 27 ، 28 ، 29 اپریل کو برطانیہ اور یورپی یونین کے شہریوں کے لئے لندن جانے والی تین آؤٹ باؤنڈ پروازوں کا اعلان کرتے ہوئے ان پروازوں کی ٹکٹ کی قیمت 200 دینار مختص کی ہے جبکہ کویت ایئرویز نے ایمسٹرڈیم جانے کے لیے یورپی یونین کے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے گزشتہ روز خصوصی پرواز چلائی۔ بکنگ کرنے کے لئے 171 پر کال کریں یا واٹس ایپ +965 22200171 پر رابطہ کریں۔ قطر ائیرویز دوحہ کے ذریعے منتخب جگہوں پر سفر کے لئے روزانہ کی بنیاد پر دو خصوصی پروازیں کویت سے 30 مئی تک چلائے گی۔مسافروں کو ٹکٹ کے ساتھ کرفیو کے اوقات کے دوران ہوائی اڈہ جانے کی اجازت ہوگی تاہم واپسی کے سفر کے لئے ڈرائیورز کے پاس متعلقہ مسافر کے ٹکٹ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی ہونا ضروری ہے۔
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی
کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...