بدھ, جون 29, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان میں منعقدہ پی ایس ایل 2021 کے میچز ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان میں منعقدہ پی ایس ایل 2021 کے میچز ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ 06 (پی ایس ایل 2021 ) کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں شریک فرنچائز کراچی کنگز کے میڈیا منیجر فیصل مرزا کے مطابق پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں اس بارے میں باضابطہ اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کو ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا اور بقیہ میچز نومبر میں کروائے گئے تھے۔

مزیدخبریں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر، کویت، امارات، عمان اور سعودیہ کے درمیان سپیشل پروازیں چلانے کا معاہدہ پا گیا

عالمی اسکیٹنگ چیمپئن شپ، کویت نے پہلے ہی دن 3 گولڈ میڈل جیت لئے

متحدہ عرب امارات دنیا کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار

بی بی سی نیوز کے عبدالرشید شکور کے مطابق جس ہوٹل میں ٹیمیں ٹھہری ہیں وہاں بایو سکیور ببل اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ایک کرکٹر کی برتھ ڈے پارٹی ہوئی باہر سے کھانے منگوائے جاتے رہے ہیں۔

بایو سکیور ببل کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ کھلاڑی اور آفیشلز اور متعلقہ عملہ وہ عام لوگوں سے دور رہے۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط میں یہ شامل تھا کہ ان سب کا عام لوگوں سے میل جول نہیں ہو گا اوران کا کھانا پینا بھی علیحدہ ہو گا۔ بایو سکیور ببل کے تصور کے تحت کھلاڑیوں کو بیرونی دنیا سے بالکل میل جول رابطہ منقطع کر دیا جاتا ہے۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 پی ایس ایل 2021 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ایس ایل میں شریک دو ٹیموں کے سات کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکا کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

کراچی کنگز سے وابستہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے بی بی سی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہوٹل چھوڑ کر اپنے گھر منتقل ہو جائیں کیونکہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں لہٰذا موجودہ صورتحال میں انھیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد آج سہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

اس سے قبل آسٹریلین کرکٹر ڈین کرسٹین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کے آلراؤنڈر ڈین کرسٹین 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ اس صورتحال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل ملتوی کیے جانے میں فرنچائز اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا پاکستان کرکٹ بورڈ۔‘

اس قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج صبح اعلان کیا کہ ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 پی ایس ایل 2021 کی دو ٹیموں میں مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے متاثرہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر کو کروائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ سپنر فواد احمد سمیت چار افراد کے مثبت کورونا ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس طرح اب تک پی ایس ایل 6 میں کل سات افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن میں پانچ کھلاڑی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی نگرانی کرنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث رواں سال کی سب سے زیادہ 75 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع الحسن نے منگل کو بتایا تھا کہ ان میں دو غیر ملکی کرکٹرز اور ایک ملکی سپورٹ سٹاف شامل ہیں۔ ’تمام ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کے 244 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے تین ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 10 روزہ قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ’یہ جاننا مشکل ہے کہ ٹیسٹ مثبت کیسے آئے۔۔۔ ایونٹ جس طرح شروع ہوا کوشش ہو گی کہ اسی طرح ختم ہو۔۔۔ میچز پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے۔‘ یاد رہے کہ گذشتہ روز فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ق

پی سی بی کے سمیع الحسن سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں حفاظتی تدابیر کے باوجود اب تک چار افراد کے ٹیسٹ مثبت کیسے آئے ہیں اور آیا کسی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس پر انھوں نے بتایا کہ ’جو لوگ بھی ببل میں آئیں ہیں انھیں تین روز تک آئسولیشن میں رہنا ہوتا ہے اور ان کے دو منفی ٹیسٹ نتائج آنا ضروری ہوتا ہے۔‘

پی ایس ایل کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی تاہم انھیں اس کے باوجود میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔ اس سلسلے میں زلمی کے حکام نے پی سی بی سے اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

سمیع الحسن نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی کہ آیا گراؤنڈ میں داخل ہونے والے کسی شخص سے کورونا وائرس پھیلا یا اندرونی و بیرونی بائیو سکیور ببل کے کسی فرد نے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں 16 مارچ تک کھیلے جانے والے میچوں میں پچاس فیصد شائقین کی حد برقرار رہے گی جبکہ پلے آف اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد سو فیصد کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

سمیع الحسن نے بتایا کہ احتیاطی طور پر ’تین کرکٹرز کے مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے سٹاف اور براڈکاسٹر کے تمام ممبران کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔۔۔ یہ تعین کرنا بہت مشکل ہے کہ بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کس طرح ہوئی ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ بائیو سکیور ببل کمزور نہیں ہے۔‘

اس سے قبل آسٹریلین اوپن، فارمولا ون اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں جس کا یہ مطلب نہییں کہ وہاں بھی بائیو سکیور ببل کمزور تھا تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ’آج تمام کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔‘

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پیر کو ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب یہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ منگل کو کھیلا جائے گا۔ میچ ملتوی کیے جانے کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ یہ میچ مقررہ وقت سے تاخیر کے بعد آٹھ بجے شروع ہوگا لیکن پھر یہ وقت نو بجے بتایا گیا۔ تاہم ساڑھے سات بجے یہ اعلان کیا گیا کہ یہ میچ اب منگل کی شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ ان کے کھلاڑی فواد احمد کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ دو روز قبل ان میں کووڈ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی کووڈ ٹیسٹ لیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس میچ میں حصہ لینے والی دوسری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے بھی ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Posts

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر، کویت، امارات، عمان اور سعودیہ کے درمیان سپیشل پروازیں چلانے کا معاہدہ پا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر، کویت، امارات، عمان اور سعودیہ کے درمیان سپیشل پروازیں چلانے کا معاہدہ پا گیا

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 27 مئی: کویت ایئرویز کے بورڈ کے چیئرمین علی الدخان نے گزشتہ روز جمعرات کو ایک پریس...

عالمی اسکیٹنگ چیمپئن شپ، کویت نے پہلے ہی دن 3 گولڈ میڈل جیت لئے

عالمی اسکیٹنگ چیمپئن شپ، کویت نے پہلے ہی دن 3 گولڈ میڈل جیت لئے

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 09 مئی: کویت کی نیشنل فگر اسکیٹنگ ٹیم نے لڑکیوں کی عالمی فگر اسکیٹنگ چیمپین شپ "ایمریٹس...

متحدہ عرب امارات دنیا کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار

متحدہ عرب امارات دنیا کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 24 اپریل: متحدہ عرب امارات ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے اپنی...

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ قرعہ اندازی کی تقریب، امیر قطر کی خصوصی شرکت

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ قرعہ اندازی کی تقریب، امیر قطر کی خصوصی شرکت

3 مہینے ago

کویت اردو نیوز 02 اپریل: خلیجی ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اس بات پر فخر...

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

اپریل 12, 2022

کویت اردو نیوز 12 اپریل: غیرملکیوں کو نکال دو، انہیں ان کے وطن واپس بھیج دو، یہ تمام آفات اور...

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

اپریل 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 اپریل: ایک سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ الانباء کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کویت وزارت...

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت ریئل اسٹیٹ یونین کے 2021 میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے...

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

مئی 31, 2022

کویت اردو نیوز 31 مئی: روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کچھ غیر ملکی اسپانسرز (کفیل) پر جرمانے...

خون عطیہ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

خون عطیہ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

اپریل 6, 2022

سوال: خون دینے کا سب سے بڑا نقصان کیا ہے؟ جواب: امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق خون...

بیٹی کی لاش چھپا کر رکھنے والی کویتی خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی

بیٹی کی لاش چھپا کر رکھنے والی کویتی خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی

جون 1, 2022

کویت اردو نیوز 31 مئی: فوجداری عدالت نے ایک کویتی خاتون کو سالمیہ کے علاقے میں اپنی بیٹی کو اپارٹمنٹ...

سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وقت آ گیا، سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف

سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وقت آ گیا، سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت انسداد تمباکو نوشی اور کینسر سوسائٹی نے کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ...

امریکی سفارتخانے کی شامت آ گئی، کویتی شہری آگ بگولہ ہو گئے

امریکی سفارتخانے کی شامت آ گئی، کویتی شہری آگ بگولہ ہو گئے

جون 2, 2022

کویت اردو نیوز 02 جون: کویت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے "انسٹاگرام" اور ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹس کے...

کویت: سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

کویت: سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

جون 5, 2022

کویت اردو نیوز 05 جون: کویت وزارت صحت نے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے 11 بنیادی صحت کی دیکھ...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In