کویت سٹی 13 اپریل: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر تیل خالد الفاضل نے تصدیق کی ہے کہ یکم مئی 2020 سے "اوپیک” اور "اوپیک +” کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے لئے معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ اوپیک + نے میکسیکو کے ساتھ معاہدے کے بعد مئی اور جون میں یومیہ 9.7 ملین بیرل پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور پیداوار میں یہ اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے جو عالمی سطح پر سپلائی کا 10 فیصد ہے ایسا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ گرتی ہوئی عالمی معیشت کے پیش نظر تیل کی قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال کویت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
کویت اردو نیوز 08 جون: اسٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل ایجنسی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کویت نے...