کویت اردو نیوز 04 فروری: کویت صالون فیڈریشن نے صالونات کو بند کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے لئے ہفتے کے روز دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں کابینہ کے فیصلے کے بعد کویت کے صالونات کو بند کرنے کے پہلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ صالون و حجام دکانوں کو بند کرنے کے تناظر میں صحت حکام کی جانب سے صالون ، حجام کی دکانوں اور مساج سینٹرز کا کام بند کرنے کے فیصلے کی بنیاد پر کویتی صالون فیڈریشن (خواتین اور مرد) نے بروز ہفتہ دوپہر 01 بجے قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنے کا بنیادی مقصد صالونات کو بند کرنے کے فیصلے کو منسوخ کر کے صالون مالکان کو معاشی بحران سے بچانا ہے۔