کویت اردو نیوز 23 جنوری: کویت کی وزارت تعلیم نے ساحل سمندر پر مردہ پائی جانے والی وہیل مچھلی کو میوزیم میں رکھنے کی درخواست کردی۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے پبلک اتھارٹی برائے زرعی امور اور فش ریسورسز (PAAAFR) سے درخواست کی ہے کہ وہ شیخ جابر الاحمد پل کے قریب سمندر میں مردہ حالت میں ملی وہیل مچھلی کو وزارت کے حوالے کردیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت وہیل کو تعلیمی میوزیم میں رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سات میٹر لمبی وہیل ہے اور اس کو طلباء کے ساتھ ساتھ میوزیم کے زائرین کے لئے سائنسی مواد کی نمائش کے طور پر رکھا جائے گا۔