جمعرات, اگست 11, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

کویت کا قدیم بازار "سوق مبارکیہ” کی ثقافت کھونے لگی

کویت کا قدیم بازار "سوق مبارکیہ” کی ثقافت کھونے لگی

کویت اردو نیوز 08 جنوری: وقت کے ساتھ ساتھ "سوق مبارکیہ” کی ثقافتی شناخت ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔

کئی سالوں سے قدیم مبارکیہ بازار کویت آنے والے زائرین کے لئے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو تاریخ، ورثے اور ثقافت کی خوشبو کی تلاش میں آتے ہیں وہ اس بازار کو دیکھنے ضرور جاتے ہیں۔اس بازار کی تاریخ اور ثقافت اس بازار کو باقی دیگر بازاروں سے ممتاز کرتے ہیں جو جدت اور فیشن کے رنگوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ مستقبل میں اس کے ورثہ کی شناخت جدید طرز کی سرگرمیوں میں تبدیل کرنے کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کی روشنی میں یہ اندیشہ ہے کہ یہ قدیم ثقافتی بازار اپنی مخصوص شناخت نہ کھو دے۔

روزنامہ الرای نے مبارکیہ مارکیٹ میں عرصہ دراز سے وہاں کام کرنے والے دکانداروں سے دور حاضر کے جدید طرز کے کیفے اور پرفیوم اسٹورز جیسی باقاعدہ سرگرمیوں کے حق میں اپنی سرگرمیاں تبدیل کرنے کے رجحان کے حوالے سے رائے کا جائزہ لیا۔ ان میں سے کچھ دکانداروں نے "مبارکیہ” کو اپنے ورثے کی شناخت کے کھونے پر خوف ظاہر کیا ہے جو سیاحوں کو اس کی طرف راغب کرتی ہے خاص طور پر خلیجی ممالک کی عوام جو سوق المبارکیہ کو کویت کا ایک اہم مقام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مارکیٹ میں پرانی دکانوں اور سرگرمیوں کو معدوم ہونے سے بچانے کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں

خلیجی ممالک میں رہنا مشکل ہو گیا، تارکین وطن اپنے ملک واپس لوٹنے لگے

آخرکار کویتی شہری اتنا زیادہ ہوائی سفر کیوں کرتے ہیں؟

پہلی بار کتنے مسلمانوں نے اور کس کی امات میں حج کا فریضہ ادا کیا؟

سروے کے دوران پرفیوم اور گفٹ شاپس کے مالک فہد الثویخ نے کہا کہ "بدقسمتی سے مبارکیہ مارکیٹ حالیہ برسوں میں اس کی روایت سے محروم ہوتی جارہی ہے خاص طور پر خلیجی ممالک میں ہمارے بھائی جو بازاروں میں سستے داموں میں سامان خریدا کرتے تھے۔

الثوائخ نے مزید کہا کہ "خلیجی زائرین ہمارے لئے آئینہ سمجھے جاتے ہیں ہم دکانوں کے مالک ہیں اور جب وہ ورثہ کی دکانوں کے بارے میں پوچھتے ہیں جس نے اپنی سرگرمیاں تبدیل کردی ہیں تو ہمیں بتانا پڑتا ہے کہ مارکیٹ اب اپنی ثقافت اور ورثے کی شناخت کھو رہی ہے۔”

الغرابلی شاہراہ کے داخلی دروازے پر عبداللہ التمیمی کی گھریلو برتن فروخت کرنے کی دکان ہے۔ حالیہ برسوں میں اس بازار کی بدلتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پرانی دکانوں کے مالکان کی نقل مکانی کے بعد نئی سرگرمیوں میں مہارت رکھنے والے تاجروں نے ان کی جگہ لے لی ہے جس کے بعد جدید سرگرمیوں کے سبب بازار کا روایتی حسن ختم ہوتا جارہا ہے”۔

التمیمی نے کہا کہ "میں پرانی دکانوں کے مالکان پر الزام نہیں لگا سکتا جن کو دکان چھوڑنے کے عوض 40 یا 50 ہزار دینار کی پیش کش کی جاتی ہے لیکن ریاست کو ورثے کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہیں بازار کی پہچان کو برقرار رکھنے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ وہ دن آئے گا جب "سوق المبارکیہ” کا نام تبدیل ہوجائے گا”۔

Related Posts

خلیجی ممالک میں رہنا مشکل ہو گیا، تارکین وطن اپنے ملک واپس لوٹنے لگے

خلیجی ممالک میں رہنا مشکل ہو گیا، تارکین وطن اپنے ملک واپس لوٹنے لگے

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز 02 اگست: خلیجی ریاستوں میں مقیم تارکین وطن معاملات زندگی مہنگے ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ...

آخرکار کویتی شہری اتنا زیادہ ہوائی سفر کیوں کرتے ہیں؟

آخرکار کویتی شہری اتنا زیادہ ہوائی سفر کیوں کرتے ہیں؟

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 18 جولائی: کویت میں پچھلی دہائی میں کاروبار، سیر و تفریح ​​کے لیے سفر کرنے میں تیزی...

پہلی بار کتنے مسلمانوں نے اور کس کی امات میں حج کا فریضہ ادا کیا؟

پہلی بار کتنے مسلمانوں نے اور کس کی امات میں حج کا فریضہ ادا کیا؟

1 مہینہ ago

مصر کی مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق اور افتاء کے مطابق پیغمبر اسلام ﷺ نے سنہ 9 ہجری میں مسلمانوں...

روپیہ کسی بھی وقت ردی کے کاغذ میں تبدیل ہوسکتا ہے

روپیہ کسی بھی وقت ردی کے کاغذ میں تبدیل ہوسکتا ہے

3 مہینے ago

ماضی میں ڈالر، پاؤنڈ، فرانک وغیرہ کی مانند پاکستانی روپے کی بنیاد بھی اصل دولت یعنی قیمتی دھات پر ہوا...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

خیطان، شوائخ اور کویت کے متعدد علاقوں میں سخت چیکنگ

خیطان، شوائخ اور کویت کے متعدد علاقوں میں سخت چیکنگ

اگست 11, 2022
کویت میں 18 نمبر ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی لازمی ہیلتھ انشورنس

کویت میں 18 نمبر ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی لازمی ہیلتھ انشورنس

اگست 7, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In