کویت اردو نیوز 07 جنوری: وزارتِ داخلہ کو اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری حاصل ہوگئی۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے 10 ملین سمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے لئے ایک کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے۔
اسٹیٹ آڈٹ بیورو نے وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ ٹریفک کے لئے خصوصی پرنٹنگ کی فراہمی کے ساتھ 1.7 ملین دینار کے لئے نئے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔اس منظوری کی معیاد 90 دن ہوگی۔
اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس نمایاں خصوصیات کے ساتھ دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس لائسنس ہونگے۔