کویت سٹی: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی وزیر صفا الھاشم نے اپنے تازہ ترین بیان میں ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ ملک میں آبادیاتی عدم توازن کے باعث عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیک وقت دو مشکلوں کا سامنا کررہے ہیں ایک کرونا وائرس کی وباء اور اسکا پھیلاؤ اور دوسرا آبادیاتی عدم توازن، میں نے پہلے بھی اس مدعے کو اٹھایا تھا کہ ملک میں آبادیاتی عدم توازن کا حل تلاش کیا جائے اور تارکینِ وطن کی تعداد کو کم کیا جائے اور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کی تھیں لیکن اسکے نتیجے میں مجھے بدترین قسم کے الزامات، بہتان اور توہین کا نشانہ بنایا گیا۔ میں نے پہلے بھی اس فائل کی نشاندہی کی تھی جس میں رہائش گاہ مافیا اور انسانی سمگلنگ تک پہنچا جاسکتا ہے تاہم اب انکے احتساب کا وقت آچکا ہے۔
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی
کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...