کویت اردو نیوز 23 دسمبر: سالمیہ کے علاقے میں پاکستانی تارکین وطن پر گاڑی گر گئی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کی مرمت کرنے کی غرض سے پاکستانی شہری نے گاڑی کو جیک پر لگایا لیکن اچانک جیک میں عدم توازن کے باعث گاڑی شہری پر جا گری۔ جائے حادثہ پر کوئی دوسرا شخص موجود نہ ہونے کے باعث کوئی شہری کی چیخ و پکار نہ سن سکا۔ گھنٹوں بعد ایک راہگیر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص بہت دیر سے گاڑی کے نیچے سو رہا ہے۔ سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، جانچ کرنے پر پتا چلا کہ میکینک جاں بحق ہو چکا ہے۔
فرانزک شواہد میں بتایا گیا کہ موت کی وجہ اس پر گاڑی کا گرنا تھا۔ گاڑی کو ہٹا کر لاش کو دیگر ضروری کاروائی کی غرض سے متعلقہ ادارے منتقل کر دیا گیا۔