کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین نے تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ان کے ماتحت اداروں میں کیشئیر کاؤنٹر کے تمام مددگاروں کو معطل کرنے اور اگلے نوٹس تک کویتی رضاکاروں کو تفویض کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔ذرائع نے بتایا کیا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت کی ہدایت پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ملک میں 68 کوآپریٹو سوسائٹیز خدمات انجام دے رہی ہیں جن میں 6800 کارکنان کام رہے ہیں جنکا تعلق ہندوستانی اور بنگالی قومیت سے ہے۔صفائی کرنے والے کارکنان کے حوالے سے ذرائع نے یقین دلایا کہ کویت میں متعدد مقامات کی بندش کی وجہ سے ان کا کام محدود ہوگیا ہے لہذا وہ انتظامیہ کی نگرانی میں صفائی کا عمل انجام دیں اور جلد اپنے گھروں کو روانہ ہوں۔
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی
کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...