جمعرات, جون 30, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضح علامات

آپ کا جسم صحت کے بارے میں کافی معلومات فراہم کرتا رہتا ہے تاہم آپ کو درست وقت پر اسے سمجھنے اور جاننے کی ضرورت ہے۔

جس سے آپ جان سکتے ہیں کہ جسم کے اندر کیا چل رہا ہے اور اس کی ممکنہ وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

اور وٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی لوگوں کو کافی بھاری پڑسکتی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں

روپیہ کسی بھی وقت ردی کے کاغذ میں تبدیل ہوسکتا ہے

عید کی خوشیاں دشداشے کے بغیر ادھوری ہیں: کویتی شہری

عيد كی نماز سے متعلق اہم أحكام و مسائل

وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کی ادویات بھی موجود ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس کی کمی کی چند علامات درج ذیل ہیں۔

اگرچہ ابھی تک ایسے شواہد موجود نہیں کہ وٹامن ڈی نئے کورونا وائرس کا علاج یا روک تھام کرسکتا ہے، مگر برطانیہ کے 3 اہم ترین طبی اداروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ مناسب مقدار میں وٹامن ڈی کے حصول کو سورج، سپلیمنٹس یا خوراک کے ذریعے یقینی بنائیں۔

سائنٹیفک ایڈوائزری کمیشن آن نیوٹریشن، نیشنل انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلینس اور رائل سوسائٹی نے جون میں اپنی اپنی رپورٹس جاری کی تھیں جس میں کورونا وائرس اور وٹامن ڈی کے حوالے سے تفصیلات دی گئی تھیں۔

ان تینوں اداروں نے زور دیا کہ لوگوں کو وٹامن ڈی کی تجویز کردہ مقدار کے حصول کو یقینی بنائیں، جس سے نہ صرف کورونا وائرس کی شدت میں ممکنہ تحفظ مل سکے گا بلکہ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

عام امراض سے صحت یابی میں دیر ہونا

وٹامن ڈی کے چند اہم ترین افعال میں سے ایک جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے، تو اگر وٹامن ڈی کی کمی کا سامان ہو تو عام انفیکشن یا وائرسز کے حملے کے بعد ٹھیک ہونے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔ درحقیقت وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے نزلہ زکام اور نمونیا وغیرہ اکثر شکار بنانے لگتے ہیں۔

چڑچڑا پن اور ڈپریشن

ڈپریشن اور چڑچڑا پن کے درمیان تعلق ہے جس کے پیچھے متعدد جسمانی اور نفسیاتی عناصر ہوتے ہیں، ایسے سائنسی شواہد سامنے آئے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق موجود ہے، خصوصاً معمر افراد میں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن کی شکار خواتین کو جب وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ استعمال کرایا گیا تو اس میں بہتری آنے لگی۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد میں اگر وٹامن ڈی کی کمی ہو تو ان میں ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

مناسب نیند کے باوجود ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنا

ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنے کے پیچھے متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں اور وٹامن ڈی کی کمی بھی ان میں سے ایک ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی بہت زیادہ ہونے پر شدید تھکاوٹ اور سردرد جیسی علامات سامنے آتی ہیں، یہاں تک کہ اس وٹامن کی معمولی کمی بھی جسمانی توانائی میں کمی اور تھکاوٹ کے احساس کا باعث بنتی ہے، خصوصاً اگر خواتین پر ہر وقت تھکاوٹ طاری رہتی ہو تو اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ انہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہے۔

کمردرد

وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ ڈھانچے کے نظام کو مضبوط کرتا ہے، اس وٹامن کی کمی کے نتیجے میں ہڈیوں کے مسائل اور کمردرد کا سامنا عام ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث 9 ہزار خواتین کو شدید کمردرد کا سامنا ہوا۔

جوڑوں کے مسائل

وٹامن ڈی کی کمی صرف کمردرد کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ یہ جسم کے تمام جوڑوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ گھٹنے، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی اس وٹامن کی کمی سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، اگر اکثر ان جگہوں پر درد کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے ٹیسٹ کروائیں کہ یہ مسائل وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ نہ ہوں۔

مسلز کی کمزوری یا تکلیف

وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں مسلز کی کمزوری اور درد کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ وٹامن ڈی ان اعصابی خلیات کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ دماغ تک درد کا احساس پہنچاتے ہیں۔ اگرچہ مسلز کے مسائل کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، مگر ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 71 فیصد افراد میں مسلز کے شدید درد کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔

بالوں کا گرنا یا نازک ہوجانا

اگر آپ کو لگے کہ بال پہلے جیسے گھنے نہیں رہے تو وٹامن ڈی کا استعمال بڑھانا اس مسئلے کو دور کرسکتا ہے۔ اگرچہ وٹامن ڈی کی کمی اور بالوں کے گرنے کے درمیان زیادہ شواہد موجود نہیں، مگر ایک تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی اور خواتین کے بالوں کے گرنے میں تعلق دریافت کیا گیا۔

خراشوں کو ٹھیک ہونے میں تاخیر

کیا آپ کو اکثر معمولی خراشوں یا رگڑ سے نجات میں کافی دن لگ جاتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ بھی وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ یہ وٹامن نئی جلد بننے کے عمل کے لیے ضروری کمپاﺅنڈز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح وٹامن ڈی ورم اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

مردوں میں کمزوری

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی مردوں میں مخصوص جسمانی کمزوری کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں erectile dysfunction نامی مرض کا خطرہ بڑھتا ہے، اس کا علاج ڈاکٹر کے مشورے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

بہت زیادہ پسینہ آنا

اگر تو پیشانی پر پسینہ بہت اکثر چمکتا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی نمایاں علامات میں سے ایک ہے، خصوصاً اس وقت جب آپ کوئی خاص جسمانی محنت کا کام نہ کررہے ہوں اور پھر بھی پسینہ تیزی سے خارج ہورہا ہو، وہ بھی عام موسم میں۔ ان حالات میں وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے۔

Related Posts

روپیہ کسی بھی وقت ردی کے کاغذ میں تبدیل ہوسکتا ہے

روپیہ کسی بھی وقت ردی کے کاغذ میں تبدیل ہوسکتا ہے

2 مہینے ago

ماضی میں ڈالر، پاؤنڈ، فرانک وغیرہ کی مانند پاکستانی روپے کی بنیاد بھی اصل دولت یعنی قیمتی دھات پر ہوا...

عید کی خوشیاں دشداشے کے بغیر ادھوری ہیں: کویتی شہری

عید کی خوشیاں دشداشے کے بغیر ادھوری ہیں: کویتی شہری

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 01 مئی: عید آ گئی مگر درزیوں کی مارکیٹ میں کاریگروں کی کمی کا غلبہ ہے جو...

عيد كی نماز سے متعلق اہم أحكام و مسائل

عيد كی نماز سے متعلق اہم أحكام و مسائل

2 مہینے ago

عيدین كى نماز كی شرائط : عيدین كی نماز كيلئے آبادی كا ہونا شرط ہے اس طرح جو عيدين كی...

صدقہ فطر ادا کرنے کے اہم احکامات اور مسائل

صدقہ فطر ادا کرنے کے اہم احکامات اور مسائل

2 مہینے ago

صدقہ فطر عید کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے اسی وقت واجب ہوتا ہے تو اگر کوئی...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

اپریل 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 اپریل: ایک سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ الانباء کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کویت وزارت...

کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مئی 15, 2022

کویت اردو نیوز 16 مئی: کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد جو کہ...

سعودیہ عرب اور یو اے ای میں آنے والے وقت میں لاکھوں ورکرز کی ضرورت

سعودیہ عرب اور یو اے ای میں آنے والے وقت میں لاکھوں ورکرز کی ضرورت

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز7جون:تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی معیشت کا انحصار تیل کی...

کویت میں غیرملکیوں کے اقامہ منتقلی سے متعلق نئی تجویز پیش کردی گئی

کویت میں غیرملکیوں کے اقامہ منتقلی سے متعلق نئی تجویز پیش کردی گئی

جون 2, 2022

کویت اردو نیوز 02 جون: کویت پارلیمنٹ کے ممبر عبداللہ التراجی نے کویت میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ منتقلی سے...

دنیا کی بدصورت ترین عورت جو درحقیقت دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہے

دنیا کی بدصورت ترین عورت جو درحقیقت دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہے

نومبر 25, 2021

کویت اردو نیوز 25 نومبر: مَیری این بیون نامی یہ برطانوی خاتون بھلے ہی دیکھنے میں بدصورت دکھتی ہو لیکن...

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: ٹریفک کے شعبے میں تکنیکی معائنہ کے محکمے نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں خستہ...

کویت: آئی فون کا نیا ماڈل اس ماہ کی 25 کو کویت میں متعارف

کویت: آئی فون کا نیا ماڈل اس ماہ کی 25 کو کویت میں متعارف

اکتوبر 15, 2020

کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: آئی فون 12 اس ماہ کی 25 تاریخ کو کویت کی مارکیٹ میں پہنچ جائے...

توہین رسالتؐ پر کویت کی وزارت خارجہ نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا

توہین رسالتؐ پر کویت کی وزارت خارجہ نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا

جون 6, 2022

کویت اردو نیوز 06 جون: گزشتہ روز اتوار کو کویت کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ ہند کے سفیر کو طلب...

27 جنوری سے کویت میں ویکسینیشن کی نئی مہم کا آغاز

27 جنوری سے کویت میں ویکسینیشن کی نئی مہم کا آغاز

جنوری 20, 2022

کویت اردو نیوز 20 جنوری: 27 جنوری کو سالمیہ ریجن میں پرائیویٹ نرسریوں میں تمام ورکرز کو کورونا وائرس سے...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In