وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار منگل نے کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام 5 بجے تک دکانیں بند کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق یکم اپریل سے دکانوں کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تبدیل کردیئے گئے ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں کا وقت نہیں بدلا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل اسٹورز رات 8 بجے بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آٹے سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پابندی کے قواعد کی خلاف ورزی کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہدایت کے خلاف ورزی کرنے میں ملوث ہے اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔