کویت اردو نیوز 16 نومبر: گہرے بادلوں کے ساتھ طوفانوں کا امکان جبکہ درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق موسم جزوی طور پر ابر آلود ہو گا اور جنوب مشرقی علاقوں کی جانب سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ ہوائیں 12 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کے دوران سرگرم ہوں گی جو وقفے وقفے سے طوفان کے ساتھ بارش کا امکان بن سکتی ہے۔
رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔ شمال مشرقی علاقوں کی جانب سے آنے والی تیز ہواؤں کی رفتار 12 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی جبکہ کچھ علاقوں میں دھند پڑنے کے امکان کے ساتھ گہرے بادل چھائیں گے۔
متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔