کویت اردو نیوز 10 اکتوبر: ڈاکٹر باسل الصباح کا افواہوں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے "صحت کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران ملک میں ایک بار پھر جزوی پابندی کے اطلاق کے بارے میں آج گردش کرتی افواہوں سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر باسل الصباح نے "الرائ” کو ایک خصوصی بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ ذمہ داران کے درمیان مبینہ میٹنگ آج نہیں ہوسکی جبکہ میٹنگ کی اصل تاریخ کل ہے اور میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع بھی ہیں لہذا جب آج میٹنگ ہوئی ہی نہیں تو بغیر ذرائع کی اطلاع کے یہ افواہ کیسے گردش کررہی ہے۔