منگل, جون 28, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی تاریخی چھترول کر دی

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی تاریخی چھترول کر دی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کرونا وائرس سے دنیا کو درپیش مسائل پر بات کی جبکہ بھارت کی حکومت کے انتہاپسندانہ اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میری حکومت آئی ہے پاکستان کو ’نیا پاکستان‘ بنا رہے ہیں جو ریاست مدینہ کی طرز پر قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں امن و استحکام کی ضرورت ہے جومذاکرات سے ممکن ہے۔ جنرل اسمبلی دنیا میں واحد ادارہ ہے جو امن حاصل کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر وبا نے غریب ممالک کی معاشی حالت کو مزید ابتر کردیا ہے انہوں کہا کہ دنیا میں کوئی محفوظ نہیں ہے لاک ڈاؤن سے دنیا میں کساد بازاری ہوئی اور تمام ممالک غریب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن سے قبل ہم نے لاک ڈاؤن کے باعث بھوک سے زیادہ ہلاکتوں کے خدشے پر ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور ہم نے زراعت کے شعبے کو فوری کھول دیا جس کے بعد تعمیراتی شعبے کو بھی کھول دیا۔

مزیدخبریں

کویت کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری، باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا

حج کے فریضہ کے موقع پر سعودیہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے’روڈ ٹو مکہ’سہولت متعارف

ایک اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما جاں علی رضا سدپارہ بحق ہو گئے

وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت نے 8 ارب ڈالر صحت کے شعبے اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کے لیے مختص کیا، اس سے ہم نے نہ صرف وائرس کو پھیلنے سے روکا بلکہ معیشت کو بھی بحال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے اقدامات کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک کامیاب کہانی بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کو کس طرح شکست دی جاتی ہے یہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے: ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان نے اگلے تین برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ وبا انسانیت کو متحد کرنے کے لیے ایک موقع تھا لیکن بدقسمتی سے قوم پرستی، بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوا اور مذہبی سطح پر نفرت میں اضافہ ہوا اور اسلاموفوبیا بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقدس مزارات کو نشانہ بنایا گیا ہمارے پیغمبر ﷺ کی گستاخی کی گئی، قرآن کو جلایا گیا اور یہ سب کچھ اظہار آزادی کے نام پر کیا گیا، چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کی بات کی جو حالیہ مثال ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں بھارت واحد ملک ہے جہاں ریاست کی معاونت سے اسلاموفوبیا ہے اس کی وجہ آر ایس ایس کے نظریات ہیں جو بدقسمتی سے بھارت میں حکمران ہے۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انتہا پسند نظریے کی تشکیل 1920 کی دہائی میں ہوئی اور اس کے بانی اراکین نازی نظریات سے متاثر تھے، نازی یہودیوں کو نشانہ بناتے تھے اور آر ایس ایس مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کے لیے ہے اور دیگر برابر کے شہری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاندھی اور نہرو کے سیکولرزم کی جگہ ہندو راشٹریہ بنانے کے خواب نے لی ہے اور یہاں تک کہ 20 کروڑ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرکے ہندو ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1992 میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا اور 2002 میں تقریباً دو ہزار مسلمانوں کا قتل عام وزیراعلی مودی کی قیادت میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین پر سوار 50 سے زائد مسلمانوں کو زندگی جلادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسام میں امتیازی قوانین کے ذریعے 20 لاکھ مسلمانوں کو جبراً شہریت سے محروم کیے جانے کا خطرہ ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کو درپیش مظالم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کے مسلمان شہریوں کی بڑی تعداد کو حراستی کیمپوں میں بھیجا جارہا ہے، مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے جھوٹے الزام کے تحت بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بعض اوقات طبی امداد سے بھی محروم رکھا جاتا اور ان کے کاروبار کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤ رکھشا مسلمانوں پر بلا خوف و خطر حملے کررہے ہیں اور قتل کررہے ہیں، نئی دہلی میں گزشتہ فروری میں پولیس کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو چن چن کر قتل کیا گیا، ماضی میں بڑے پیمانے پر رجسٹریشن کا عمل نسل کشی کا باعث بن چکا ہے۔

مثالوں سے واضح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جرمنی 1935 میں نیورمبرگ قوانین اور 1982 میں میانمار کی مثال ہے، ہندو روا نظریہ کا مقصد 30 کروڑ سے زائد انسانوں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کو محدود کرنا ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور بھارت کے مستقبل کے لیے بھی یہ نیک شگون نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان و کویت باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے پر عزم

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ماورائے قانون کارروائیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے72 برسوں سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

افغانستان امن عمل اور پاکستان کا کردار

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے اور افغانستان میں پرامن سیاسی حل چاہتا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں سے مسلسل یہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیاسی حل تھا اور ہے، جس میں افغانستان کی پوری سیاسی قیادت شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں مکمل طور پر تعاون کیا اور اس کا نتیجہ 29 فروری 2020 کو امریکا – طالبان امن معاہدے کی صورت میں سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مطمئن ہے کہ ہم نے اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کی ہے، افغان قیادت کو سمجھنا ہوگا کہ امن کے لیے یہ تاریخی موقع ہے اور جنگ زدہ ملک میں امن کو بحال کردینا چاہیے۔

افغانستان کے امن عمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے تحت 12 ستمبر سے شروع ہوئے مذاکرات کے ذریعے جامع سیاسی حل نکالیں، یہ عمل ہر صورت کسی مداخلت یا اثر و رسوخ کے بغیر افغانستان کے اندر ہونا چاہیے اور ان کی سرپرستی میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی بھی سیاسی حل کا حصہ ہونا چاہیے، دودہائیوں کی جنگ کے بعد ضروری ہے کہ افغانستان کے اندر اور باہر سے اس عمل کونقصان پہنچانے والے عناصر کو اجازت نہیں دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے ترقی اور علاقائی رابطوں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لئے کویت اردو نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

فلسطین کے  لیے حمایت کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ آج بھی ایک رستا ہوا زخم ہے، اس کے حتمی اور منصفانہ حل مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقے کا غیر قانونی الحاق، غیرقانونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے غیر انسانی رہائشی صورت حال خاص کر غزہ کے حالات کے نتیجے میں خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حدود کے مطابق حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر واپسی اور القدس شریف ایک متحدہ اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوں۔

پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ آج بھی بین الاقوامی تنازعات سے نبردآزما ہونے، امن و سلامتی کی ترویج مساوی بنیادوں پر ترقیاتی عمل کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے مجموعی اقدام کرنے کا بہترین قانونی ادارہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں سکریٹری جنرل پر زور دیتا ہوں کہ وہ عالمی تنازعات کی روک تھام کے لیے آگے بڑھیں، انہیں سلتے ہوئے علاقائی تنازعات اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سربراہی اجلاس طلب کرنے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے، سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات ضروری ہیں۔

Related Posts

کویت کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری، باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا

کویت کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری، باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 08 جون: خیبر پختونخوا حکومت کی دبئی ایکسپو میں کامیاب شرکت کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔...

حج کے فریضہ کے موقع پر سعودیہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے’روڈ ٹو مکہ’سہولت متعارف

حج کے فریضہ کے موقع پر سعودیہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے’روڈ ٹو مکہ’سہولت متعارف

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 5جون:سعودی عرب نے پاکستان اور 5 دیگر ممالک کے عازمین کے لیے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف...

ایک اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما جاں علی رضا سدپارہ بحق ہو گئے

ایک اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما جاں علی رضا سدپارہ بحق ہو گئے

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 28 مئی: ایک اور معروف پاکستانی 56 دالہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ چٹان سے گرنے کے...

تحریک انصاف کا آزادی لانگ مارچ ختم، حکومت کو 06 دن کی مہلت دے دی

تحریک انصاف کا آزادی لانگ مارچ ختم، حکومت کو 06 دن کی مہلت دے دی

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 26 مئی: منحرف سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو علی الصبح پاکستان کی حکومت کو...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مئی 15, 2022

کویت اردو نیوز 16 مئی: کویت میں پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد جو کہ...

کویت: سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

کویت: سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

جون 5, 2022

کویت اردو نیوز 05 جون: کویت وزارت صحت نے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے گئے 11 بنیادی صحت کی دیکھ...

رواں سال گردآلود طوفانوں میں اضافے کا امکان ہے: ماہرین

رواں سال گردآلود طوفانوں میں اضافے کا امکان ہے: ماہرین

جون 6, 2022

کویت اردو نیوز 06 جون: گزشتہ روز اتوار کو کویت کے قومی موسمیات کے مرکز میں موسمیات کے نگران ڈاکٹر...

صرف 10 منٹ میں عمرہ ویزا جاری کرنے کی سروس کا آغاز کردیا گیا

صرف 10 منٹ میں عمرہ ویزا جاری کرنے کی سروس کا آغاز کردیا گیا

مئی 15, 2022

کویت اردو نیوز 15 مئی: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مذہبی سیاحت کی سہولت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ...

کویت نے حج زائرین کے لئے صحت کی اہم ہدایات جاری کر دیں

کویت نے حج زائرین کے لئے صحت کی اہم ہدایات جاری کر دیں

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت کی وزارت صحت نے اس سال حج کے سیزن کے لئے ملک سے باہر...

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: آج بروز منگل کو محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے عبدالعزیز القراوی نے تصدیق...

کویت میں ریت کے طوفانوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کویت میں ریت کے طوفانوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مئی 16, 2022

کویت اردو نیوز 16 مئی: کویت کے رہائشیوں نے کویت کے موسم میں تبدیلی محسوس کی ہے جیسا کہ عام...

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: گزشتہ روز گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے کرنل مشال السویجی کی سربراہی...

کویت: آن لائن سول آئی ڈی بطاقہ کی تجدید کا طریقہ کار

کویت: آن لائن سول آئی ڈی بطاقہ کی تجدید کا طریقہ کار

اگست 11, 2020

کویت اردو نیوز: کویت میں مقیم تارکین وطن کے لئے سول آئی ڈی کی تجدید کا آن لائن طریقہ کار۔...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In