کویت جانے کے لئے میرا دو دفعہ دبئی کا ویزہ نہ لگ سکا پھر میں نے یہاں کینیا آنے کا فیصلہ کیا اور اگر کسی بھائی کا دبئی کا ویزہ نہیں لگ رہا تو وہ بھی یہاں آ جائے دو دن میں کینیا ویزہ لگ رہا ہے۔
کویت سے پاکستان چھٹی پر آئے پاکستانی شہری نواز احمد نے کویت واپس جانے کی غرض سے دو بار دبئی ویزہ کی درخواست دی مگر دونوں بار ناکامی ہوئی۔ آخر کار انہوں نے کینیا کا ویزہ با آسانی حاصل کیا اور اب کینیا میں اپنے 14 دن کا قرنطین گزار رہے ہیں۔