جائز اقاموں کے ساتھ 426،871 تارکین وطن کویت سے باہر پھنس چکے ہیں جبکہ اقامہ میعاد ختم ہو جانے والے تارکین وطن کے لئے کویت میں داخلہ نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی امور برائے وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل انور البرجاس نے بیان کیا کہ ریزیڈنسی قانون میں ایک ترمیم فی الحال تیار کی گئی ہے اور اسے منظوری کے لئے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔