کویت اردو نیوز 30 اگست: 32 ممنوعہ ممالک کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزراء کونسل نے اپنے آج کے اجلاس میں ممنوعہ 32 ممالک کی فہرست میں کوئی ردوبدل نہیں کی اور نہ ہی فہرست سے کسی ملک کو خارج کیا گیا ہے۔
اس فہرست کا روزانہ کی بنیاد پر صحت کے حکام کے ذریعہ مستقل جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ کسی بھی وقت کمی یا بڑھنے سے مشروط ہے۔ صحت کے حکام کی اطلاعات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کام اور ہم آہنگی اور ان ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے اعدادوشمار اور ان میں وبا کا پھیلاؤ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔