کویت سٹی 17 اگست: کابینہ نے 31 ممالک پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ کابینہ نے آج اپنے اجلاس کے دوران 31 ممالک پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کا اگلی اطلاع تک کویت میں داخلہ ممنوع ہے۔
ذرائع نے القبس کو بتایا کہ صحت کے حکام نے مقامی اور بین الاقوامی صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس فہرست کو جاری رکھنے کی سفارش کی ہے اور یہ کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ ابھی بھی جاری ہے اور ان ممالک میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔