کویت سٹی 07 اگست: وزارت اطلاعات نے 23 غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے نیوز اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں کام کرنے والے 23 تارکین وطن کی سروسز کو ختم کردیا۔ کویتائیزیشن پالیسی کے نفاذ کے لئے یہ پہلا تارکین وطن ملازمین کا گروپ ہے جس کو رخصت کردیا گیا ہے۔ اتوار کو دوسرے گروپ جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ملازمین شامل ہیں انکو نوکریوں سے برخاست کردیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کو کویت لانے کے لئے لائحہ عمل تیار
باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جن تارکین وطن کو فارغ کیا جائے گا انہیں اپنا اقامہ نجی شعبے میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ انکو رعائتی مدت دی جائے گی۔