کویت سٹی 01 اگست: مصر سمیت مزید ممالک کو کویت میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ صفا الہاشم نے کہا کہ ” مصر سمیت مزید کئی ممالک کو ملک میں داخلے سے روکنے کے لئےوزیر خارجہ شیخ احمد الناصر نے پبلک ہیلتھ کے وزیر صحت کے خط کی سفارش پر لئے گئے فیصلے سے ابھی مجھے مطلع کیا لہذا لئے گئے نئے فیصلے کے مطابق اب مصر کے شہری بھی کویت میں داخل نہیں ہوسکتے۔
یاد رہے کویت کی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ صفا الہاشم اپنے تارکین وطن مخالف موقف کے لئے مشہور ہیں۔