کویت اردو نیوز 26 جنوری: ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان نے آدھی رات کے بعد سے جمعرات کی صبح تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے صحرائی اور کھلے علاقوں میں گرد و غبار کی توقع ہے۔ انہوں نے ہواؤں میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو موسم زیادہ سرد رہے گا جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 1سے 3 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ شدید سردی کے باعث درجہ حرارت 3 سے نیچے صفر ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔
