کویت اردو نیوز 28 دسمبر: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن(پی اے سی آئی PACI) نے ڈیجیٹل سول آئی ڈی (ھویتی) پر قرنطینہ مدت کی خصوصیت شامل کو شامل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اپنے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویکسین کروانے والوں کو ایک نئے فیچر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کویت موبائل آئی ڈی ایپلی کیشن پر ان کی ویکسی نیشن کی حیثیت کو سبز رنگ کے ساتھ دکھایا جائے گا جبکہ گھر کے قرنطین میں ہونے والے افراد کی حیثیت "جامنی رنگ” میں دکھائے دے گی۔
کویت پہنچنے پر 10 دن کا ہوم قرنطین نافذ کرنے کے وزراء کونسل کے فیصلے کو فعال کرنے کے لیے ایپلی کیشن کو وزارت صحت سے منسلک کیا گیا ہے۔ گھریلو قرنطین کو ختم کرنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ملک میں داخل ہونے کے 72 گھنٹے بعد ہی لیا جائے گا۔ منفی نتائج سے گھر کے قرنطین کی مدت ختم ہو جائے گی۔ کویت آنے والوں کو پرواز میں سوار ہونے سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔ یاد رہے کہ کویت موبائل آئی ڈی ایپلی کیشن کویتی شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے تمام سرکاری اور غیر سرکاری لین دین کے لیے ایک ڈیجیٹل ID کے طور پر کام کرتی ہے۔