کویت سٹی 02 جون: روزنامہ الأنباء کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق منگل کے روز انتہائی گرم موسم برقرار رہے گا۔ ہوا کا دباؤ جنوب مغرب سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا جبکہ ہوا کی رفتار معتدل 15 تا 38 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی نیز چند گہرے بادل بھی نمودار ہونے کی توقع ہے۔
رات کے وقت موسم معتدل رہے گا ہوا کی رفتار اعتدال کے ساتھ 12-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب سے جنوب مغرب کی طرف رہے گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ حبکہ کم از کم 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔