ہفتہ, جون 25, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کویت

کویت: پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ولادت نبیؐ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام

کویت: پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ولادت نبیؐ کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام

کویت اردو نیوز 06 نومبر: نبی کریم رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور ولادت با سعادت کی مناسبت سے کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد عرفان عادل کی طرف سے پروقار تقریب اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد عرفان عادل نے ایک پر وقار تقریب اور ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس روحانی ، ایمانی اور پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم سید سجاد حیدر تھے جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ امیر سیال نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانان گرامی قدر میں حافظ محمد شبیر ، حاجی عبد الرشید ، رانا اعجاز حسین، مقبول احمد، قاری طلعت شریف ،رانا منیر احمد ، جاوید اقبال ، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، محمد شریف، عبداللہ عباسی،شکیل مغل،

چوھدری سلیم، محمد جمیل، خلیل احمد، طاہر بشیر، طارق اقبال، محمد یونس شاہد، فرخ کمال صدیقی، مقبول احمد ، سید جنید احمد، عاطف صدیقی ، محمد عرفان شفیق اور دیگر مہمانان ذی وقار شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری طلعت شریف نقشبندی نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض سہیل یوسف نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت

مزیدخبریں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

عبدالروف بھٹی اور محمد نواز نے حاصل کی۔ اس روحانی پروقار اور منفرد تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے میزبان محفل محمد عرفان عادل نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اس کے تقاضوں اور سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے سامعین کے سامنے ایک منفرد اور روح پرور سوال رکھا کہ اگر آپ کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہو جائے تو آپ کے جذبات کیا ہوں گے اور اگر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے استفسار فرمائیں کہ میری امت کے لوگوں کے ساتھ جو آپ کے ساتھ کسی بھی حوالے سے منسلک ہیں تمہارا ان کے ساتھ سلوک اور برتاؤ کیسا ہے تو آپ کیا جواب دیں گے؟ مقررین نے جن میں رانا اعجاز حسین، جاوید اقبال، حاجی عبد الرشید ، طلعت شریف نقشبندی ، حافظ محمد شبیر ، محمد عرفان عادل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ امیر سیال شامل تھے اس ایمانی اور روح پرور سوال کے جواب میں

انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جس میں مقررین نے نم آنکھوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم زیارت حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لئے انتہائی خوش بختی سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی اس تمنا کو دعا کی صورت میں پیش کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ہمیں یہ خوش نصیبی عطا فرمائے ہمارے دامن میں کوئی ایسا حسن عمل نہیں کہ ہم اس سوال کا جواب دے سکیں بس اتنا جانتے ہیں کہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی کریم اور رحمت للعالمین ہیں۔ ہمیں اپنا اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اس سوال کی تیاری کرنی ہے اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے

سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونا ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کا کون کون سا پہلو ہے جس پر ہم روزمرہ زندگی میں عمل کرتے ہیں۔ ہم نقوشِ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم سید سجاد حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ

"حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اسوہ کامل اور ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، زندگی کے ہر گوشے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے ہمیں عملی نمونہ ملتا ہے آپ نے ہر شعبے میں اخلاق و کردار حسن سلوک ، امانت و دیانت ، سچائی و امانتداری ، جرات و بہادری ، صلہ رحمی اور رحم دلی کی اعلی ترین مثالیں قائم کیں "۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کی روشنی میں ہمیں اپنا جائزہ لیتے ہوئے یہ دیکھنا ہے کہ ہم اپنے اپنے شعبے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر کتنا عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا و آخرت کی کامیابی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور یہی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اولین تقاضا ہے”۔ انہوں نے میزبان محفل محمد عرفان عادل کو انتہائی روحانی، منفرد، منظم اور ایمانی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے میزبان محمد عرفان عادل نے سفیر پاکستان سید سجاد حیدر ،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال ، تمام

مہمانان ذی وقار اور میڈیا نمائندگان کا اس خوبصورت اور پر وقار تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اللہ کے حضور اس توفیق پر شکر ادا کیا۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان، کویت اور تمام امت مسلمہ کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور تمام مہمانوں کی تواضع انتہائی پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔ اس طرح یہ روحانی ، ایمانی اور پروقار تقریب انتہائی خوشگوار یادیں لے کر اپنے اختتام کو پہنچی۔

Related Posts

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

2 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

2 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 08 جون: ٹریفک کے شعبے میں تکنیکی معائنہ کے محکمے نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں خستہ...

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

2 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 08 جون: گزشتہ روز گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے کرنل مشال السویجی کی سربراہی...

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 07 جون: آج بروز منگل کو محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے عبدالعزیز القراوی نے تصدیق...

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

کویت وزارت داخلہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، ٹریفک کا مسئلہ حل کر لیا گیا

کویت وزارت داخلہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، ٹریفک کا مسئلہ حل کر لیا گیا

مارچ 16, 2022

کویت اردو نیوز 16 مارچ: کویت میں سرکاری و نجی اداروں میں 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام پر واپسی...

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: ٹریفک کے شعبے میں تکنیکی معائنہ کے محکمے نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں خستہ...

کویت نے حج زائرین کے لئے صحت کی اہم ہدایات جاری کر دیں

کویت نے حج زائرین کے لئے صحت کی اہم ہدایات جاری کر دیں

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت کی وزارت صحت نے اس سال حج کے سیزن کے لئے ملک سے باہر...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 23 برس بیت گئے، پاکستان بھر میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 23 برس بیت گئے، پاکستان بھر میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

مئی 28, 2021

یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی...

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت ریئل اسٹیٹ یونین کے 2021 میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے...

کویت میں پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرنے والی سٹی بس کا عوام کو بڑا تحفہ

کویت میں پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرنے والی سٹی بس کا عوام کو بڑا تحفہ

مارچ 23, 2022

کویت اردو نیوز 23 مارچ: کویت کی معروف بس سروس "سٹی بس" نے اپنے بیڑے میں مزید 80 نئی (ماحول...

کویت میں غیرملکیوں کی رہائش سے متعلق نئے قانون کی منظوری دے دی گئی

کویت میں غیرملکیوں کی رہائش سے متعلق نئے قانون کی منظوری دے دی گئی

مئی 26, 2022

کویت اردو نیوز 26 مئی: آج بروز جمعرات پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے تارکین وطن کی رہائش کے حوالے...

کویتی شہری کو چھری کے وار کر کے زخمی کرنے والا گرفتار

کویتی شہری کو چھری کے وار کر کے زخمی کرنے والا گرفتار

جون 5, 2022

کویت اردو نیوز 05 جون: گزشتہ روز کویت کے علاقے فنطاس سی آئی ڈی اہلکاروں نے محبولہ کے علاقے میں...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In