کویت اردو نیوز 15 ستمبر: نئی پالیسی کے مطابق گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے خریدار سے بیچنے والے کو ادائیگی کا ثبوت درکار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک اینڈ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل جمال السایغ نے ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق گاڑی خریدنے والے کو فروخت کنندہ کو گاڑی کی خریداری کے لیے ادائیگی کے موڈ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ گاڑی کو بذریعہ چیک ادائیگی یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدنا ہوگا صرف ان دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ہی گاڑی کی منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ
حالیہ دنوں میں لگژری گاڑیاں نقد ادائیگی کے ذریعے خریدی اور فروخت کی گئی ہیں اس طرح کا فیصلہ مشکوک کارروائیوں کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔