کویت اردو نیوز 10 ستمبر: ملک میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے: کویتی ماہر موسمیات عبدالعزیز القراوی کی پیشنگوئی
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات میں موسم کی پیشن گوئی کرنے والے عبدالعزیز القراوی نے کہا کہ توقع ہے کہ ملک کے موسم میں اگلے ہفتے تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔ عبدالعزیز القراوی کی پیشنگوئی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ روزنامہ الرای کو بیان دیتے ہوئے عبدالعزیز القراوی نے کہا کہ سہیل ستارے کے ظہور کے باوجود جو عرب کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے کویت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
اب بھی نسبتا زیادہ ہے اور بعض ماحولیاتی حالات کی وجہ سے 48 اور 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ اس میں کمی واقع ہونی چاہئے تھی۔