بدھ, جون 29, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان ‘ کی تاریخ ساز مقبولیت کی وجہ کیا بنی؟

ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان ‘ کی تاریخ ساز مقبولیت کی وجہ کیا بنی؟

یہ 1987 کی بات ہے جب یہ تاریخ ساز ملی نغمہ جنید جمشید نے گایا تھا جبکہ روحیل حیات، نصرت حسین اور شہزاد حسن ان کے ساتھی تھے۔ یہ آرٹیکل بی بی سی اردو کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ملی نغمے بڑے بڑے استادوں اور بادشاہانِ فن نے گائے جنھیں فن موسیقی میں یکتائے فن تسلیم کیا گیا تھا اور ان کے گائے گیتوں کو قبول ِعام بھی ملا لیکن ‘دل دل پاکستان ‘ایسا ملی گیت رہا جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔ آج سے 34 سال پہلے یہ گیت وائٹل سائنز بینڈ نے گایا تھا۔ اس گیت کی دھن، استھائی (مکھڑا)، ایرینجمنٹ اور ویڈیو بنانے کا سہرا ملک کے نامور ڈائریکٹر شعیب منصور کے سر ہے جبکہ شاعری نثار ناسک کی تھی۔ اس بینڈ کے مرکزی گلوکار جنید جمشید تو اب اس دنیا میں نہیں لیکن ان کے ساتھی اور وائٹل سائنز کے بیس گٹارسٹ شہزاد حسن شاہی نے

اس دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا ’یہ 1986 کی بات ہے۔ ہم پشاور یونیورسٹی سے فارغ ہوئے تھے۔ سب شوقیہ طور پر میوزک کر رہے تھے، ہم نے ایک بینڈ بنا رکھا تھا جس میں میرے ساتھ بچپن کے دوست روحیل حیات پارٹنر تھے اور کچھ عرصہ بعد نصرت حسین بھی شامل ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

فلم شائقین کا انتظار ختم، اواتار فلم رواں سال ریلیز کے لئے تیار

’وائٹل سائنز بنانے کا قصہ بڑا دلچسپ ہے۔ ہمارا ووکلسٹ ہمیں چھوڑ کر کسی دوسرے بینڈ میں چلا گیا تھا تو ان دنوں ہمیں اپنے میوزک بینڈ کے لیے ایک گلوکار کی تلاش تھی۔ ایک دن بازار میں جنید جمشید سے ملاقات ہوئی تو خیال آیا کیوں نہ اسے اپنے بینڈ میں شامل کیا جائے؟ہم سب چونکہ چھاؤنیوں میں رہتے تھے لہٰذا ایک دوسرے کو جانتے تھے، ہم نے جنید کو اپنے بینڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی تو اس نے کہا ٹھیک ہے میں تو میوزک کو سنجیدگی سے کرنا چاہتا ہوں، لیکن میرے ساتھی میوزک میں دلچسپی نہیں لے رہے، اس نے ہمیں اپنا میوزک کنسرٹ سننے کی دعوت دی۔ جنید کی دعوت پر روحیل حیات، نصرت حسین اور میں اس کا کنسرٹ سننے گئے، جنید نے اس رات وہاں بہت عمدہ پرفارم کیا اور اس کے بعد ہم نے اکٹھے ہوکر وائٹل سائنز بنایا اور باقاعدگی سے گانا شروع کر دیا۔

‘دل دل پاکستان’دل سے گایا اور تاریخ بن گئی۔

شہزاد حسن نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب وہ اور ان کے ساتھی انگریزی موسیقی اور گانے سنتے تھے۔ ’ نازیہ حسن اور زوہیب ہماری انسپریشن تھے، دل دل پاکستان کی دھن اور کمپوزیشن بھی مغربی انداز سے کی گئی تھی جو ہم پر جچی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دل دل پاکستان کا آئیڈیا شعیب منصور کا تھا۔ اصل میں ہوا یہ تھا کہ جشنِ آزادی کے موقعے پر پی ٹی وی میں ملی ترانوں کا ایک مقابلہ کروایا جا رہا تھا جس میں نوجوان گلوکاروں کو یہ ہدف دیا گیا تھا کہ وہ اپنے بینڈ کے ساتھ ترانہ تیار کریں۔ شعیب صاحب نے لاہور سے رابطہ کیا، ہم لوگ راولپنڈی میں تھے، انھوں نے بتایا کہ اس طرح یہ بول ہیں اور پھر انھوں نے ہمیں اس کی دھن یاد کرائی۔ شعیب صاحب نے استھائی تیار کی ہوئی تھی پھر باقاعدہ شاعری کے لیے نثار ناسک صاحب کی خدمات حاصل کی گئیں۔ چند دن ریہرسل کرنے کے بعد اس کی آڈیو ریکارڈ نگ کی گئی۔ آڈیو تیار ہو گئی تو اسلام آباد میں شکرپڑیاں، گالف کلب اور شاہراہ دستور پر اس کی ویڈیو کی شوٹنگ کر لی گئی۔‘

شہزاد حسن نے بتایا کہ یہ گیت 14 اگست کے موقعے پر ہی پیش کیا گیا تھا۔ ’چند دنوں میں یہ ملی ترانہ پاکستان بھر میں مشہور ہو گیا تھا۔ ہم نے اس طرح کے زبردست فیڈ بیک سے متعلق کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ہم جہاں جاتے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو جاتا، لوگ ہمیں سڑکوں اور بازاروں میں روک لیتے تھے، آٹو گراف اور تصویریں بناتے ہوئے گھنٹوں گزر جاتے تھے۔‘

تاریخ ساز مقبولیت کی وجہ کیا بنی؟

‘دل دل پاکستان ‘ کی تاریخ ساز مقبولیت کی وجہ کیا بنی تھی، اس سوال کے جواب میں شہزاد حسن نے کہا کہ ’میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ تو سادگی ہے۔‘ان کا کہنا تھا ’آپ دیکھیں اس گیت کا مکھڑا کتنا سادہ ہے ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘۔ جس طرح یہ مصرعہ لکھنے اور پڑھنے میں آسانی سے یاد ہو جاتا ہے، اس کی دھن، کمپوزیشن اور ایرینجمنٹ میں بھی سادہ تھی۔ شعیب منصور پڑھے لکھے اور ذہین انسان ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر کسی گیت یا نعرے کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تو پھر سادگی سب سے اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دل دل پاکستان‘ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ جس نے بھی سنا اسے یاد ہو گیا، جس نے بھی ترانہ گایا اس کے دل میں اتر گیا۔ ہم نے دیکھا کہ اس ترانے کو گلی، محلوں، سکول، کالج، یونیورسٹی، مدرسوں سب جگہ گایا گیا ہے۔

شہزاد حسن نے کہا کہ ‘دل دل پاکستان ‘ کو اگر پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ کہا جاتا ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ یہ نغمہ نہیں دل کی بات تھی اور دلوں میں اتر گئی تھی۔ دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اسے میڈیا نے کبھی بُھولنے نہیں دیا۔ ریاست، حکومت، میڈیا اور عوام نے ‘دل دل پاکستان’ کو وطن سے محبت کا اظہاریہ بنائے رکھا جس کی وجہ ہے کہ یہ گیت چوتھی دہائی کی طرف گامزن ہے۔

گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ دراصل ‘دل دل پاکستان’ ان ملی ترانوں کا تسلسل ہی تھا جو اساتذہ نے گائے تھے لیکن اسے جدید انداز میں بنایا گیا تھا۔ شام چوراسی گھرانے گلوکار رفاقت علی خان نے اس گانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا تعلق اگرچہ کلاسیکی گھرانے سے ہے لیکن میں ایک عرصہ سے پاپ اور کلاسیکی موسیقی کا فیوژن بھی کررہا ہوں اس لیے ‘دل دل پاکستان’ پر کھلے دل سے بات کر سکتا ہوں۔‘

’دل دل پاکستان ایک آسان میلوڈی ہے جس پر مغربی موسیقی کی چھاپ نمایاں ہے اور اس کی شاعری بھی آسان، ہلکی پھلکی اور غیر روایتی ہے۔ گورے چٹے گلوکار ،جینز جیکٹ پہنے ہوئے ہاتھوں میں آرگن اور گٹاریں پکڑی ہوئیں لوگوں کو اچھے لگے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ملی ترانے عموماً جنگی ترانے بھی ہوتے ہیں جس میں دشمن کے چھکے چھڑانے کی بات کی جاتی ہے، لیکن اس ملی گیت میں دشمن سے لڑنے جھگڑنے کی بجائے ‘بڑھتی رہے یہ روشنی چلتا رہے یہ کارواں’ جیسی بات کی گئی ہے ۔میرے خیال میں یہ بڑی بہترین سوچ ہے۔‘

ان کے مطابق ’دل دل پاکستان’ کی غیر معمولی مقبولیت کی بڑی وجہ تو اس کی سادہ اور دل میں اتر جانے والی میلوڈی کے علاوہ اس کی غیر معمولی پروموشن بھی ہے جس کے باعث آج چونتیس، پینتیس سال بعد بھی ’دل دل پاکستان‘ لوگوں کی زبان پر ہے۔

Related Posts

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

1 مہینہ ago

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

فلم شائقین کا انتظار ختم، اواتار فلم رواں سال ریلیز کے لئے تیار

فلم شائقین کا انتظار ختم، اواتار فلم رواں سال ریلیز کے لئے تیار

2 مہینے ago

کویت اردو نیوز 03 مئی: لاس ویگاس میں ’ڈزنی‘ نامی کمپنی نے فلم ’اوتار‘ کے دوسرے حصے کے پہلے مناظر...

ول سمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

ول سمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی

3 مہینے ago

کویت اردو نیوز 09 اپریل: ہالی ووڈ کی فلم اکیڈمی نے جمعہ کے روز کہا کہ اس کے بورڈ آف...

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

اپریل 12, 2022

کویت اردو نیوز 12 اپریل: غیرملکیوں کو نکال دو، انہیں ان کے وطن واپس بھیج دو، یہ تمام آفات اور...

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

اپریل 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 اپریل: ایک سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ الانباء کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کویت وزارت...

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

مئی 31, 2022

کویت اردو نیوز 31 مئی: روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کچھ غیر ملکی اسپانسرز (کفیل) پر جرمانے...

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت ریئل اسٹیٹ یونین کے 2021 میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے...

کویت: آئی فون کا نیا ماڈل اس ماہ کی 25 کو کویت میں متعارف

کویت: آئی فون کا نیا ماڈل اس ماہ کی 25 کو کویت میں متعارف

اکتوبر 15, 2020

کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: آئی فون 12 اس ماہ کی 25 تاریخ کو کویت کی مارکیٹ میں پہنچ جائے...

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: آج بروز منگل کو محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے عبدالعزیز القراوی نے تصدیق...

کویت داخلے کے لئے غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ پھر سے واپس لے لیا گیا

کویت داخلے کے لئے غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ پھر سے واپس لے لیا گیا

فروری 18, 2022

کویت اردو نیوز 18 فروری: کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ کویت...

کویت میں گردآلود طوفان کی آمد، ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا

کویت میں گردآلود طوفان کی آمد، ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا

مئی 16, 2022

کویت اردو نیوز 16 مئی: آج پیر کو اس وقت ملک میں گرد آلود صورتحال کے پیش نظر کویت سول...

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: گزشتہ روز گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے کرنل مشال السویجی کی سربراہی...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In