کویت اردو نیوز 30 جولائی: 280،000 تارکینِ وطن جائز رہائشی اقامے رکھنے کے باوجود ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریبا 280،000 غیر ملکی جو جائز ویزا رکھتے ہیں کویت سے باہر پھنسے ہوئے ہیں جن میں اکثریت عرب اور ایشین شہریوں کی ہے۔ گذشتہ سال کے آغاز میں تقریباً 250،000 رہائشی اجازت ناموں کی میعاد ختم ہوگئی کیونکہ ان کے کفیلوں نے ان کے رہائشی اقاموں کی تجدید نہیں کی۔ اس کے علاوہ ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائد شرائط کی وجہ سے بھی ہزاروں تارکینِ وطن کویت چھوڑ کر اپنے ممالک روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ
صحت سے متعلق سخت ضروریات خاص طور پر ویکسی نیشن کی شرط کی وجہ سے یکم اگست سے ہوائی اڈوں کے افتتاح کے بعد بھی غیرملکیوں کی ایک بڑی تعداد کویت واپس نہیں آسکے گی کیونکہ کئی غیرملکی ابھی تک ویکسین وصول نہیں کرسکے ہیں
جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے وہ اپنے ممالک میں کویت میں منظور شدہ ویکسین حاصل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کچھ ممالک نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی صداقت کو یقینی بنانے کے لئے کویت کی ضرورت کے مطابق انٹرنیٹ پر تصدیق کے لئے توثیق کے طریقے (بارکوڈ) کا نظام نہیں اپنایا ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ویزا جیسے سیاحتی ، فیملی اور کمرشل وزٹ ویزے کو اب بھی معطل کردیا گیا ہے
کیونکہ اس کے لئے کورونا ایمرجنسی کمیٹی سے خصوصی اجازت درکار ہے فی الحال صرف گھریلو کارکنوں کے ویزا جاری کیے جارہے ہیں۔