بدھ, جون 29, 2022
  • Login
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کویت

کویت سول ایوی ایشن نے غیرملکیوں کے لئے ملک میں داخلے کی ضروری ہدایات جاری کر دیں

کویت سول ایوی ایشن نے غیرملکیوں کے لئے ملک میں داخلے کی ضروری ہدایات جاری کر دیں

کویت اردو نیوز 28 جولائی: غیرملکیوں کے ملک میں داخلے سے قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن DGCA نے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کویت میں وزراء کونسل اور صحت کے حکام کے فیصلے کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن DGCA نے کویتی شہریوں اور غیرملکیوں کے لئے کویت کے سفر سے متعلق ایئر لائنز کو مندرجہ ذیل اہم رہنما خطوط جاری کردیئے جس میں کویت روانگی سے لے کر داخلے تک تمام ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کویتی شہریوں کے لئے ریاست کویت سے روانگی:

مزیدخبریں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

غیرویکسین شدہ کویتی شہریوں کو ریاست سے باہر کسی بھی سفر کی اجازت نہیں ہے سوائے ان شہریوں کے جو ریاست کویت کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین وصول کرچکے ہیں اور (IMMUNE / KUWAIT MOBILE ID) ایپلی کیشن میں سبز رنگ کا سرٹیفکیٹ موجود ہو تاہم مندرجہ ذیل زمروں کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔

  • مخصوص عمر کے افراد جو ویکسین وصول نہیں کرسکتے۔
  • وزارت صحت سے منظور شدہ سرٹیفکیٹ کے حامل افراد جو صحت کی وجوہات کی بناء پر ویکسین وصول کرنے سے قاصر ہیں۔
  • حاملہ خواتین جن کے پاس وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اور منظور شدہ حمل کا سرٹیفکیٹ ہو اور وہ ویکسین لینے سے قاصر ہوں۔
  • شہریوں کو ملک سے باہر رہائش کے دوران صحت انشورنس لازمی کروانا ہوگا جس میں کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کا احاطہ کیا جائے گا۔

کویتی شہریوں کی ریاست کویت میں آمد:

کویت ہوائی اڈے پر صرف ان مسافروں کو قبول کیا جائے گا جن کے پاس منفی (PCR) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہوگا جو مسافر کے کورونا وائرس انفیکشن سے پاک ہونے کا ثبوت ہے۔ PCR ٹیسٹ کویت آمد سے 72 گھنٹے قبل کا ہو اس کے علاوہ مسافر کو کھانسی، نزلہ اور بخار جیسی کوئی علامت ظاہر نہ ہو۔

غیرملکیوں کے لئے ملک آمد کی شرائط:

  • ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین وصول کی ہو اور (Immune / Kuwait Mobile ID) ایپلی کیشن میں سبز رنگ کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد (Shlonik) ایپلی کیشن اور (Kuwait Mosafer) پلیٹ فارم میں اندراج مکمل کرنا ضروری ہے۔
  • تمام ویکسین شدہ مسافر کویت آمد کی تاریخ سے اگلے ایک ہفتے تک گھریلو قرنطین کے پابند ہوں گے تاہم اگر وہ گھریلو قرنطین کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو قرنطین مدت کے دوران ایک (PCR) ٹیسٹ کرواسکتے ہیں اور اس ٹیسٹ کے لئے انہیں فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اگر PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آجاتا ہے تو قرنطین فوری ختم ہوجائے گا۔
  • کویت سے باہر ویکسین لینے والے ملک میں واپسی کے لئے صرف ریاست میں منظور شدہ ویکسین ہی وصول کرسکتے ہے تاہم غیرملکی مسافروں کو وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا ہو گا کیونکہ بورڈنگ سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی الیکٹرانک طور پر منظوری لازم ہے اور الیکٹرانک تصدیق کے لئے (کیو آر کوڈ) جاری کیا جائے گا۔ کورونا سرٹیفکیٹ کی منظوری کے بعد (شلوونک) ایپلی کیشن اور (کویت مسافر) پلیٹ فارم میں مکمل رجسٹریشن ہوگی اور ریاست کویت پہنچنے کی تاریخ سے اگلے ایک ہفتہ تک گھر کا قرنطین لازم ہوگا۔
  • ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین اور (Immune / Kuwait Mobile ID) ایپلی کیشن میں سبز رنگ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے درکار خوراکوں کی تعداد درج ذیل ہے:
  • فائزر بائیونٹیک (دو خوراکیں)
  • آسٹرازینیکا ز / آکسفورڈ ویکسین (دو خوراکیں)
  • موڈرنا ویکسین (دو خوراکیں)
  • جانسن اینڈ جانسن ویکسین (ایک خوراک)

وہ زمرے جو ادارہ جاتی قرنطین سے مستثنیٰ ہیں درج ذیل ہیں:

  • سفارتی مشن اور منظور شدہ سفارتکار اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار (شوہر بیوی بچے) خواہ انفرادی طور پر ہوں یا اجتماعی طور پر اور ان کے ہمراہ گھریلو ملازمین (بشرطیکہ ان کے شناختی کارڈ پیش کیے جائیں)۔
  • کویتی مریض جن کا علاج بیرون ملک ہوا ہو بشرطیکہ بیرونِ ملک صحت کے دفتر سے علاج ہونے کا سرٹیفکیٹ ثبوت کے طور پر جاری کیا گیا ہو اور ان کے پاس موجود ہو۔
  • سرکاری اور نجی طبی عملہ اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار (شوہر بیوی یا بچے) انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین ( شناختی کارڈ ثبوت کے طور پر فراہم کرنا ضروری ہے)۔
  • نابالغ بچے جنہوں نے بغیر کسی بالغ کے سفر کیا ہو۔

یاد رہے کہ 26 جولائی 2021 کو کویت وزراء کونسل کے فیصلے کے مطابق یکم اگست سے صرف دو ممالک مراکش اور مالدیپ کے لئے براہ راست پروازیں بحال کی گئیں ہیں۔ دوسری جانب دیگر ممالک کی پروازوں کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ممالک کے غیرملکیوں کو کویت میں داخلے کی اجازت ہے تاہم اس بات کا خلاصہ آنے والے چند دنوں میں ہو جائے گا۔ مندرجہ بالا سرکلر کسی بھی پچھلے سرکلر کے تضاد کو خارج کردے گا۔ اس سرکلر کو اتوار یکم اگست 2021 کو کویت کے مقامی وقت رات 12بجکر 01 منٹ پر نافذ کیا جائے گا۔

Related Posts

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 08 جون: ٹریفک کے شعبے میں تکنیکی معائنہ کے محکمے نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں خستہ...

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 08 جون: گزشتہ روز گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے کرنل مشال السویجی کی سربراہی...

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

جہرہ کویت کا گرم ترین علاقہ بن گیا

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز 07 جون: آج بروز منگل کو محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے عبدالعزیز القراوی نے تصدیق...

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: کویت کی پارلیمانی داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے ملک بدری اور انتظامی ملک بدری کے...

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

غیرملکیوں کو کویت سے نکال دو، یہ چور ہیں یہ قاتل ہیں!

اپریل 12, 2022

کویت اردو نیوز 12 اپریل: غیرملکیوں کو نکال دو، انہیں ان کے وطن واپس بھیج دو، یہ تمام آفات اور...

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

کویت کے لیے فیملی وزٹ ویزوں کے اجراء کا اعلان

اپریل 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 اپریل: ایک سیکورٹی ذرائع نے روزنامہ الانباء کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کویت وزارت...

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کویت میں غیرملکی کفیلوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

مئی 31, 2022

کویت اردو نیوز 31 مئی: روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کچھ غیر ملکی اسپانسرز (کفیل) پر جرمانے...

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

کویت میں ہزاروں فلیٹ ابھی بھی خالی پڑے ہیں: رئیل اسٹیٹ

جون 7, 2022

کویت اردو نیوز 07 جون: کویت ریئل اسٹیٹ یونین کے 2021 میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے...

کویت داخلے کے لئے غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ پھر سے واپس لے لیا گیا

کویت داخلے کے لئے غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ پھر سے واپس لے لیا گیا

فروری 18, 2022

کویت اردو نیوز 18 فروری: کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ کویت...

کویت میں گردآلود طوفان کی آمد، ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا

کویت میں گردآلود طوفان کی آمد، ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا

مئی 16, 2022

کویت اردو نیوز 16 مئی: آج پیر کو اس وقت ملک میں گرد آلود صورتحال کے پیش نظر کویت سول...

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

کویت پولیس نے سخت مہم کا آغاز کر دیا، متعدد غیرملکی گرفتار کر لئے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: گزشتہ روز گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے کرنل مشال السویجی کی سربراہی...

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

کویت میں سکیورٹی کی سخت مہم جاری، 24 گھنٹے میں 2400 جرمانے عائد کر دئیے گئے

جون 8, 2022

کویت اردو نیوز 08 جون: ٹریفک کے شعبے میں تکنیکی معائنہ کے محکمے نے ملک کے متعدد گورنریٹس میں خستہ...

خون عطیہ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

خون عطیہ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

اپریل 6, 2022

سوال: خون دینے کا سب سے بڑا نقصان کیا ہے؟ جواب: امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق خون...

Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات کے رہائشی محتاط رہیں، آپ کی ذاتی معلومات فروخت ہو سکتی ہے

جون 9, 2022
کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

کویت: غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق نئی تجویز کی منظوری دے دی گئی

جون 9, 2022
معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، تفصیلات جاری

جون 9, 2022

کویت اردو نیوز 09 جون: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی...

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

ویڈیو بنانے کی خاطر معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے جنگل میں آگ لگا دی

مئی 19, 2022

کویت اردو نیوز 19 مئی: لاکھوں فالوورز کے ساتھ معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کو جنگل میں لگی آگ کی...

  • About Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In