کویت سٹی 20 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے کے ایک مندوب نے کہا کہ "بھارت واپس جانے کی غرض سے سفارتخانے میں رجسٹریشن کروانے والوں کی کل تعداد قریب 50،000 ہے
جبکہ ان میں سے 170 افراد کل کیرالہ روانہ ہوئے ہیں۔ ہم ان تمام افراد کے معاملات آگے بڑھائیں گے جنہوں نے واپس جانے کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے”۔ کویت حکام کی جانب سے شہریوں کے اخراج کی سہولت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ روزنامہ نے مزید کہا کہ چھ ممالک کے لیے پروازیں چلائی گئیں جو مسافروں کو ان کے ممالک واپس لے گئیں ان ممالک میں سری لنکا ، بھارت ، پاکستان ، لبنان ، قطر اور بحرین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے سفارتخانوں میں رجسٹریشن کروائی تھی۔ روزنامہ نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ایسے لوگ بھی شامل تھے جن کو "انسانیت سوز مقدمات” رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے میں نامزد کئے گئے تھے۔ روانگی کا عمل صبح چھ بجے شروع ہوا۔سری لنکا کے شہری (رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے) کویت ایئرویز کی دو پروازوں پر سوار ہوئے۔ ٹی ون ٹرمینل عمارت میں قطر اور بحرین جانے والے دونوں طیاروں کے مسافروں کے علاوہ لبنانی، بھارتی اور پاکستانی شہریوں کی روانگی بھی دیکھی گئی۔ سری لنکن شہریوں نے کویت کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پناہ گاہوں میں رہتے ہوئے رہائش اور کھانا مہیا کرکے ان کی اچھی دیکھ بھال کرتے رہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز